ایشیائی بینک پاکستان کو19کروڑ 70لاکھ ڈالرکا قرض دے گا

2010کے سیلاب سے متاثر200کلومیٹرسڑکوں اور33پلوںکی بحالی پرخرچ کیاجائیگا

2010کے سیلاب سے متاثر200کلومیٹرسڑکوں اور33پلوں کی بحالی پرخرچ کیاجائیگا فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں 2010 میں سیلاب سے متاثرہ ہائی ویز اورپلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے 19کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی، فنڈز کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹس کے عملے کی تربیت کے لیے بھی بروئے کارلایا جائے گا۔


اے ڈی بی کے پروجیکٹ آفیسر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ زیغام نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ2010 کے تباہ کن سیلاب سے جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں وہاں ملک بھر کے 110میں سے 80 اضلاع میں سڑکوں کا نیٹ ورک یا تو مکمل تباہ ہوا یا اسے شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی میں پاکستان کی بھرپورمدد کر رہا ہے اوراس مالی تعاون سے ہائی ویز تعیمراور بحالی کا کام مکمل ہوگا، اے ڈی بی کے قرض کو این ایچ اے کے200 کلو میٹر سے زائد سڑکوں اور33 پلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Load Next Story