جب تک بورڈ کا مائنڈ سیٹ نہیں بدلتا کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا وسیم اکرم
مشکل وقت میں وسیم اکرم نے کوئی عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا۔
سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جب تک پی سی بی کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا۔
ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ میری جو زندگی گزر رہی ہے اسی میں خوش ہوں، جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، چیئرمین، کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے، ہماری کرکٹ ویسے بھی دنیا سے 10 برس پیچھے ہے۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نوشتہ دیوار تھا، کرکٹ بورڈ اسے چار برس قبل نہیں پڑھ سکا جب ٹیم کو سری لنکا میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی، ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم گھسا پٹا ہے، کوئی بھی وہاں رقم خرچ نہیں کرنا چاہتا۔
جب وسیم اکرم سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہو تو وہ کیا کریں گے۔ اس پر سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سب سے پہلے تو میں ان لوگوں کو سامنے لاؤں گا جن میں جذبہ ہو، وہ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے اور راز کو راز رکھ سکتے ہوں، یہاں پر کوچ بورڈ کو خفیہ رپورٹ دیتا ہے اور وہ اگلے روز منظر عام پر آجاتی ہے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ٹاپ لیول کی کیا ذہنیت ہے، آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ پھر پلیئر کیا کرتے ہوں گے۔