کراچی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک

ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 01, 2016
ہلاک ملزمان ٹارگیٹ کلنگ، بھتہ خوری اور گرنیڈ حملوں میں ملوث تھے، پولیس، فوٹو؛ فائل

مواچھہ گوٹھہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ گرفتاری کے خوف سے ملزمان نے پولیس نفری پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں سمیت متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں