عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے کروڑوں روپے لئے چوہدری نثارعلی

قومی اسمبلی میں تیل کی قیمتوں کے تعین کے لئے قرارداد پیش کی گئی لیکن حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی۔


ویب ڈیسک November 12, 2012
حکومت ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا ڈرامہ رچاتی ہے،چوہدری نثار۔ آئی این پی/ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) احمد شجاع پاشا سے کروڑوں روپے لئے ۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک اور اس کی منتخب پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے۔ حکومت نے ساڑھے چار برسوں میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ قومی اسمبلی میں بلوچستان کے حوالے سے منظور کی جانے والی قرارداد کو 2 ماہ ہوگئے لیکن اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔


چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا ڈرامہ رچاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں تیل کی قیمتوں کے تعین کے لئے قرارداد پیش کی گئی لیکن حکومت نے اس پر بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔


قائد حزب اختلا ف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتی ہے لیکن حکومت اصغر خان کیس کو نواز شریف کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |