مٹھی بھردہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے کور کمانڈر لاہور

دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور وہ بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل صادق علی


ویب ڈیسک April 01, 2016
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، کور کمانڈر لاہور۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA: کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔

رینجرز ٹریننگ گیریژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں