امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک حملہ آور بھی مارا گیا

مسلح شخص نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس کے سے دیگر 6 افراد بھی زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک April 01, 2016
مسلح شخص نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس کے سے دیگر 6 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چمانڈر کے بس اسٹاپ پر مسلح شخص نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم اس دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے بھی حملہ آور پر جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع ہی ہلاک ہوگیا جب کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خبر ایجنسی مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 6 افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔