کراچی سے بیرون ممالک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی سےسعودیہ جانیوالے مسافر نے موزوں میں جبکہ سعودی عرب جانیوالے مسافر نے بلے میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، اے این ایف

دبئی جانے والے مسافر کو پی آئی اے کے لوڈر نے ہیروئن فراہم کی تھی، اے این ایف۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم رضوان حیدر نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے۔ گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایئرپورٹ کے واش روم میں پی آئی اے کے لوڈر فیضان نے فراہم کی تھی، ملزم رضوان کی نشاند ہی پر اے این ایف نےمحمد فیضان کو بھی گرفتارکرلیا۔


اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے بلے کو اندر سے خالی کر کے ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story