انتخاب عالم نے ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شکست کی ذمہ داری شاہد آفریدی پر ڈال دی

عمراکمل کواسکواڈ میں شامل کرنا بھی غلطی تھی جو نہ کھیل کو سمجھتے ہیں اور نہ ذمہ داری لیتے ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک April 01, 2016
محمدعامرکوبولنگ اس وقت دی گئی جب میچ ہاتھ سےنکل گیا تھا، انتخاب عالم:فوٹو:فائل

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی سے متعلق قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پرآگئی جس میں انہوں نے شکست کا ذمہ دار شاہد آفریدی کو قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست اور بدترین کاکردگی سے متعلق قومی ٹیم کے منیجرانتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے ساری ذمہ داری ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی پر ڈال دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفریدی ایک ایسا کپتان ہے جسے کچھ پتہ نہیں اور نہ بطور کپتان ان میں فیصلہ لینے کی اہلیت ہے اسی وجہ سے ٹیم کی پرفارنس دن بدن گرتی جارہی ہے جب کہ بھارت میں آفریدی کا بیان بھی ایک تنازعہ کی صورت میں سامنے آیا۔

انتخاب عالم نے رپورٹ میں کہا کہ ہماری بالنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہت سی خامیاں تھی جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونےکی وجہ سے بھی ٹیم دباؤ کا شکار رہی، شاہد آفریدی نےایشیا کپ میں انورعلی کو ٹیم میں شامل کرنے کیلیے وہاب ریاض کوڈراپ کیا جو ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حفیظ کی جگہ خود ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے آئے اور میچ میں ورلڈکپ میں شعیب ملک سے بھی بالنگ نہیں کروائی گئی جب کہ محمد عامرکو بھی اس وقت بولنگ دی گئی جب میچ ہاتھ سےنکل گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صحیح استعمال نہیں کیا گیا جب کہ ان کی گزشتہ 4 اننگز میں اچھی پرفارمنس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کا رویہ اچھا نہیں اور عمراکمل کواسکواڈ میں شامل کرنا بھی شاہد آفریدی کی غلطی تھی جو نہ گیم کوسمجھتے ہیں نہ کھیلنے کی ذمہ داری لیتے ہیں جب کہ عمر اکمل کا سابق کپتان عمران خان سے ملنا بھی تنازعہ کا باعث بنا اور اس کے بعد سے ہی ٹیم میں گروپ بندی کی آوازیں اٹھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوچ بھی متعدد مواقع پر گیم پلان اور ٹیم کمبینشین بنانے میں ناکام رہے اور ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرنے سے بھی لڑکوں کا مورال ڈاؤن ہوا۔

واضح رہے اس سے قبل ہیڈکوچ وقار یونس کی رپورٹ بھی لیک ہوئی تھی جس انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں