کراچی میں اپریل کے مہینے میں شدید گرمی پڑنے کا امکان محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک April 01, 2016
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو؛ فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اپریل کے مہینے میں شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جب کہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جب کہ بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور مری میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کل چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ بارش کے موجودہ سلسلوں کا اثر کراچی میں پڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی میں اپریل کے مہینے میں شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں