بالی ووڈ کے کنگ خان نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی بگ بی یعنی امیتابھ بچن کے مداح رہے ہیں اور ان کی فلمیں بے حد شوق سے دیکھا کرتے تھے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ امیتابھ بچن کی خصوصیت یہ ہے کہ ہر انسان اپنی زندگی کو ان کی فلموں کے حوالے سے بیان کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں ہمارے والدین ہمیں زندگی گزارنے کے رہنما اصول بتاتے ہیں ہمارے اساتذہ ہمیں تعلیم دیتے ہیں اوراس سب کے ساتھ ساتھ آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش آپ ایک دن امیتابھ بچن بن سکیں۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں امیتابھ بچن جیسا اداکار بننا چاہتا تھا یا میں ان کے جیسا اسٹار بننا چاہتا تھا، میں صرف امیتابھ بچن بننا چاہتا تھا۔
شاہ رخ خان نے بگ بی کے ساتھ دو ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں "محبتیں" اور "کبھی خوشی کبھی غم" شامل ہیں۔