قومی ائیرلائن نے حج کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پی آئی اے کی جانب سے 4 ہزار روپے تک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے 4 ہزار روپے تک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے حج کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا جب کہ حج آپریشن اگست سے شروع کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن نے حج کے کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا۔ نئی حج پالیسی کے مطابق شمالی علاقوں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے عازمین حج کا کرایہ 95 ہزار مقرر کیا گیا ہے جب کہ جنوبی سیکٹر کراچی اور سکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 86 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔

دوسری جانب رواں برس قومی ایئر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگی جن میں سے 40 فیصد سے زائد افراد کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے بھیجا جائے گا جب کہ قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔
Load Next Story