گیس پائپ لائنپاک ایران جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کافیصلہ
توانائی منصوبے پرپاک ایران جوائنٹ کمیٹی کااجلاس ،گیس پائپ لائن معاہدے کاجائزہ لیاگیا
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرکمرشل،فنانس اورلیگل جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کافیصلہ کیاگیاہے۔توانائی منصوبے پرپاک ایران جوائنٹ کمیٹی کااجلاس ہواجس میں ایرانی وفدکی جانب سے اس کے ڈپٹی وزیربرائے بین الاقوامی اموراحمدخالدی اور پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت پٹرولیم عابد سعیدنے وفد کی قیادت کی۔
اجلاس میں طے کیاگیاکہ یہ ورکنگ گروپ ایران گیس پائپ لائن معاہدے کاتفصیل سے جائزہ لے گا۔اس موقع پرایران نے پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اورپاکستانی کمپنیوں کوایران میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔