امیتابھ بچن اور برطانوی کرکٹر فلنٹوف کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک

برطانوی آل راؤنڈر کے جوابی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے برطانوی کھلاڑی جوئے روڈ کو پہچاننے سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک April 01, 2016
برطانوی آل راؤنڈر کے جوابی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے برطانوی کھلاڑی جوئے روڈ کو پہچاننے سے انکار کردیا، فوٹو:فائل

سابق برطانوی کپتان اینڈریو فلنٹوف اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے درمیان اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے قبل ہی سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف اور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب وسائٹ ٹوئٹر نوک جھونک کا آغاز اینڈریو فلنٹوف کے ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی ایسے ہی کھیلتے رہے تو ایک دن جوئے روٹ بن جائیں گے جس کے جوابی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے برطانوی کھلاڑی جوئے روڈ کو پہچاننے سے انکار کردیا جس کے جواب میں اینڈریو فلنٹوف نے شرارتاً امیتابھ بچن کو بھی پہچانے سے انکار کردیا۔





انگلینڈ کی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچنے پر بھی سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی شرارتیں ختم نہ ہوئیں اور انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سے فائنل میچ کے لیے ٹکٹیں خریدنے کی فرمائش کردی۔





واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔