کراچی اور کوئٹہ میں خطرناک دہشت گردی کا خطرہ ہے رحمان ملک

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک November 12, 2012
محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں خطرناک دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی تیسری قوت کراچی اور کوئٹہ کو ہی ٹارگٹ کیوں بنارہی ہے وہ اس سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں اور قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قاتل مدارس میں ٹھہرے تھے لیکن مدارس میں آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا اور ان کی نگرانی کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی افراد اب تک اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |