حکومت سندھ کا محرم الحرام کے دوران فوج کو الرٹ رکھنے کا فیصلہ
محرم الحرام کے دوران کراچی، حیدرآباد اورخیرپورمیں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ نے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج کو تیار رکھنے کے لئے وفاقی وزارت دفاع کو باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کی نگرانی علاقہ پولیس اور مجسٹریٹ کریں گے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران کراچی، حیدرآباد اورخیرپورمیں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک پانچ افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اشتعال انگیزتقاریرکرنے پرپابندی ہوگی ۔ تاہم مجالس اورجلوس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔