ورلڈ ٹی 20 فائنلز علیم ڈار ویمنز میچ کو سپروائز کریں گے
مینز فائنل کے لئے کمار دھرماسینا اور روڈ ٹکر فیلڈ امپائر جب کہ رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
اتوار کو شیڈول ورلڈ ٹی 20 فائنلز کیلیے آئی سی سی نے آفیشلز کا تقرر کردیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول ویمنز فائنل میں ویسٹ انڈیز اور 3 بار کی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا سامنا ہوگا، اس کیلیے اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری جب کہ علیم ڈار اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز ہوں گے، نائجل لونگ تھرڈ اور ایس روی فورتھ آفیشلز کی ذمے داری نبھائیں گے۔
شام ساڑھے 6 بجے شیڈول ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکے کو ایلیٹ پینل میں شامل رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے، سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کمار دھرماسینا اور روڈ ٹکر فیلڈ امپائر جب کہ ماریسس ایرسمس اور بروس اوکسنفورڈ بالترتیب تھرڈ اور فورتھ آفیشلز ہوں گے۔