پل گرنے کا سانحہ ٹوئنٹی 20 فائنلز میں پلیئرز بازؤوں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے

بنگال کرکٹ کےآنجہانی سربراہ جگموہن ڈالمیا کی یاد میں 5 منٹ کی دستاویزی فلم بھی اسٹیڈیم پرنصب اسکرین پر دکھائی جائیگی۔


Sports Desk April 02, 2016
بنگال کرکٹ کےآنجہانی سربراہ جگموہن ڈالمیا کی یاد میں 5 منٹ کی دستاویزی فلم بھی اسٹیڈیم پرنصب اسکرین پر دکھائی جائیگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کولکتہ کے گنجان علاقے بڑا بازار میں پل گرنے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے اتوار کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ویمنز اور مینز ورلڈ ٹی 20 فائنلز میں شریک چاروں ٹیمیں بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیں گی۔

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے مہمان ٹیموں سے یہ درخواست کی تھی، فائنل کے موقع پر بنگال کرکٹ کے آنجہانی سربراہ جگموہن ڈالمیا کی یاد میں پانچ منٹ کی دستاویزی فلم بھی اسٹیڈیم پر نصب اسکرین پر دکھائی جائے گی، ایونٹ کی میزبانی ان کے دور میں بنگال کو ملی تھی، ثقافتی پروگرام میں بکھرم گھوش کی طبلہ پرفارمنس بھی شامل ہوگی، ڈانسر تنوشری شنکر کے ساتھ حاضرین و ناظرین امان علی خان و ایان علی خان کی ستارنوازی سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |