سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پرگلگت بلتستان اورراولپنڈی کے درمیان بس سروس بند

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیکڑوں مسافر 3روز سے محصور ہو کر رہ گئے

پبلک ٹرانسپورٹ کی بند ش سے عام استعمال کی اشیا کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
گلگت بلتستان کی مقامی انتظایہ نے سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر تمام اضلاع سے راولپنڈی آنے اور جانے والی بس سروس بند کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے سیکیورٹی نہ ملنے پرگلگت بلتستان اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی لگا دی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بند ش کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیکڑوں مسافر گزشتہ تین روز سے محصورہو کررہ گئے ہیں جب کہ عام استعمال کی اشیا کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ افراد کو شناخت کے بعد قتل کرنے کی کارروائیوں کے بعد وفاقی حکومت اورسیکیورٹی فورسزکی جانب سے مسافربسوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
Load Next Story