ہنگو میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق

کوئلے کی کان بغیر اجازت کھولنے پر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک April 02, 2016
گزشتہ ماہ بھی اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 6 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔، پولیٹیکل انتظامیہ:فوٹو:فائل

اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈوالی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈوالی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا، دھماکے سے کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق جب کہ کئی مزدورملبے کے نیچے دب گئے، پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پرامدادی کاروائیاں کی گئیں اوردبے مزدوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 مزدورجان کی بازی ہارگئے ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس کان میں آج حادثہ پیش آیا بغیر اجازت کھولی گئی تھی، جس پرمالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں 6 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں