پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

عدالت کا سیکشن افسر ای سی ایل کو پرویز مشرف کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کا حلف نامہ جمع کرانے کا حکم


ویب ڈیسک April 02, 2016
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سیکشن افسر ای سی ایل وقار مسعود عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی پولیس کو آج ہی بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا جس پر وہ عدالت پیش ہو گئے جب کہ سیکشن افسر کو سیکرٹری داخلہ کا حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں