تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے قواعد اورضوابط جاری
پارٹی قیادت 2 سال کی مدت کےلیےمنتخب کی جائےگی
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی میں انتخابات کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں تحصیل سے مرکزکی سطح تک انتخابات کروائے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلےمیں یونین کونسلز، فاٹا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابات ہوں گے، مرکزکی سطح پرچیرمین،دیگرمقامات پرصدارت کی نشست کیلیےووٹنگ کروائی جائے گی، متعلقہ حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے مجاز ہوں گے.
انتخابی قواعد و ضوابط کے تحت پارٹی قیادت 2 سال کی مدت کےلیےمنتخب کی جائےگی۔ منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،بلدیاتی اراکین انتخابات میں حصہ لےسکیں گے تاہم کسی بھی حکومتی عہدیدار کو مستعفی ہوئے بغیر پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔