چشمہ بیراج کے مقام پر ایک ماہ کے دوران 34 لاشیں برآمد

زیادہ تر لاشوں کی ٹانگیں، بازو یا سر کٹے ہوتے ہیں، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک April 02, 2016
لاشیں خیبر پختونخواہ سے پھینکی جاتی ہیں جو چشمہ بیراج پہنچنے تک گل سڑ جاتی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

چشمہ بیراج کے مقام پر مزید 6 لاوارث لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ایک ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 34 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میانوالی میں چشمہ بیراج کے مقام سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس حکام نے چشمہ بیراج سے ملنے والوں لاشوں کے اشتہارات دینے کا حکم دے رکھا ہے، لاشوں کے اشتہارات دینے کا مقصد لواحقین اور لاشیں پھینکنے کے مقام کا پتہ چلانا ہے، لاشیں کالاغ کی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن امانتاً دفنا دیتی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لاشوں کی ٹانگیں، بازو یا سر کٹے ہوتے ہیں، لاشیں خیبر پختونخواہ سے پھینکی جاتی ہیں جو چشمہ بیراج پہنچنے تک گل سڑ جاتی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو پاتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں