نیٹوکنٹینراغواکیسپولیس افسران کاگواہی دینے سے انکار

عدالت کاپولیس افسران واہلکاروں کوگرفتارکرکے31جولائی کوپیش کرنے کاحکم

عدالت کاپولیس افسران واہلکاروں کوگرفتارکرکے31جولائی کوپیش کرنے کاحکم فوٹو/ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیٹوکنٹینراغواکیس کے ملزم مکرم خان کے خلاف گواہی دینے سے انکارپرپولیس افسران واہلکاروں کی گرفتاری کاحکم دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز کی عدالت میں نیٹو کنٹینرزاغواء کیس میں ملوث ٹریلرکے مالک مکرم خان نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 249/Aکے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھاکہ مقدمہ2010سے التوا کا شکار ہے اور کسی گواہ کا بیان تاحال قلمبند نہیں ہوا اور استغاثہ کو مقدمے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے

اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ گواہ موجود ہیں تاہم انھوں نے عدالتی احکامات نظراندازکردیے ہیں اور گواہی دینے سے انکار کردیا ہے ،پبلک پراسیکیورٹرنے گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی


جسے فاضل عدالت نے منظور کرلیا اور تھانہ کلری کے سب انسپکٹر غلام مصطفٰی ، چوہدری محمد انور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیر خان ، ایچ سی خلیل ابراہیم ، ثاقب نواب اور پولیس اہلکار غلام فاروق کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کلری کو ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور31جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 
Load Next Story