سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر49 ہزار250 روپے ہوگئی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 اور دس گرام 565.71 روپے پرمستحکم رہی


Business Reporter April 03, 2016
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 اور دس گرام 565.71 روپے پرمستحکم رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1223 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 250 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42 ہزار 214 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 اور دس گرام 565.71 روپے پرمستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں