ویسٹ انڈیز ہی ٹی ٹوئنٹی کا حقیقی چیمپئن ہے ڈیرن سیمی

میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی لیکن تنز اور تنازعات نے ٹیم کو متحد کردیا، ویسٹ انڈین کپتان


Sports Desk April 03, 2016
ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی، ڈیوائن براوو۔ فوٹو: فائل

چیمپئن بننے کے بعد کیریبیئن کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہمیں کوئی اہمیت دی جارہی تھی لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں۔

میچ جیتنے کے بعد ویسٹ اینڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کارلوس برتھ ویٹ نے آخری اوور میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کے اصل چیمپئن ہیں جب کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگا ایونٹ میں شریک ہیں لیکن انہی باتوں نے ہماری پوری ٹیم کو متحد کردیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈیرن سیمی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت نہ صرف اپنے پوری ٹیم بلکہ پورے دنیا میں موجود اپنے فین اور اپنے ملک کے نام کرتا ہوں جب کہ میں آج کی رات اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انجوائے کروں گا کیوں کہ مجھے نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔

میچ سے قبل ڈیرن سیمی نے بیان دیا تھا کہ 'ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز نہ ہرائے تو اور کوئی نہیں ہرا سکتا'جب کہ ٹیم میٹنگ ڈیوائن براوو نے بھی یہ کہا تھا کہ ہم اگر خود کو شکست نہ دیں تو دنیا کی کوئی اور ٹیم ہمیں زیر نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں