دبئی ایئرپورٹ کے استعمال پرمسافروں کو سروس فیس 35 درہم ادا کرنا ہوں گے
اقدام کا مقصد 2023 تک ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد 100ملین تک بڑھانےاوربھرپورسہولتیں فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت دبئی ایئرپورٹ پر سہولتوں کے استعمال پر مسافروں سے 35 درہم سروس فیس کے طور پر چارج کیے جائیں گے۔
فیس دبئی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی طرف سے ٹکٹ جاری کرنے پر جمع کیے جائیں گے، فیس دبئی حکومت بیت المال کو پیش کی جائے گی جسے ہوائی اڈے کی توسیع، تزئین و آرائش اور بڑھتی صلاحیت کیلیے استعمال کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد 2023 تک دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 100 ملین تک بڑھانے، انھیں بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی استعداد کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔