شام میں اجتماعی قبر سے بچوں و خواتین سمیت 40 افراد کی لاشیں ملیں

اجتماعی قبرتاریخی شہرپالمیرامیں ملی، شامی صوبے لاذقیہ کے90 فیصدسے زائد علاقے سے دہشت گردوںکاصفایا


News Agencies April 03, 2016
اجتماعی قبرتاریخی شہرپالمیرامیں ملی، شامی صوبے لاذقیہ کے90 فیصدسے زائد علاقے سے دہشت گردوںکاصفایا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شامی فوج کو داعش کے قبضے سے آزاد کرائے گئے قدیم شہر پالمیرا میں ایک اجتماعی قبرسے بچوںاورخواتین سمیت40 افرادکی لاشیںملی ہیں۔ جن افراد کی لاشیںملی ہیںان کا تعلق حکومت نواز ملیشیا سے تھا۔

مقتولین میں 24 سرکاری افسران کے رشتے دار اور عام شہری ہیں۔ شام کے مغربی صوبے لاذقیہ کے90 فیصد سے زائد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے شام سے متصل ترکی کی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے داعش کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے کی مہم کے دوران انھیں بھی ''انصاف کا مزہ'' چکھائیں گے۔

پینٹاگان کے فوجی ترجمان کرنل اسٹیو وارن کا کہنا تھا کہ ہم بغدادی کی تلاش میں ہیں اور اسے تلاش کرلیں گے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم نے اس کے استاد ابو مصعب الزرقاوی کو بھی ڈھونڈ کر مار دیا تھا۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم نے دہشت گردی کے گرینڈ ماسٹر اسامہ بن لادن کو تلاش کرکے قتل کردیا تھا۔

امریکی فوج نے شام میں داعش کی سرکوبی کے لیے شامی اپوزیشن کی فوجی ٹریننگ کا سلسلہ پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی انتظامیہ شام بھیجی گئی اسپیشل فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔ یہ اقدام حالیہ دنوں میں داعش تنظیم کے خلاف حاصل ہونے والے مثبت نتائج کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔