این اے 245 اور پی ایس 115 کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشن حساس قرار

رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر وباہر تعینات ہو گی، حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک ہوگی


Staff Reporter April 03, 2016
7 اپریل کو ضلع وسطی اور شرقی میں عام تعطیل ہو گی، صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی کی صحافیوں کو بریفنگ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس115 کے ضمنی انتخاب کے لیے 90فیصد پولنگ اسٹیشنوںکوحساس قراردے دیا ہے۔ امن وامان قائم رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرپولیس و رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں این اے 245 اورضلع شرقی میں سندھ اسمبلی کی خالی نشست 115 پرضمنی الیکشن 7اپریل کوہوں گے،الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں کے لیے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی ہے اورانتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے، الیکشن کمشنرسندھ تنویزذکی کی صدارت میں ہفتہ کواجلاس ہوا،اجلاس میں ریٹرننگ افسران ندیم حیدر، تابندہ خلیق، رینجرز کے بریگیڈیر خرم شہزاد،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر،ڈپٹی کمشنرسینٹرل،ڈپٹی کمشنرایسٹ اورمحکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔