نیٹوسپلائی لائن پرپاک امریکامعاہدہ تکمیل کے قریب
مذاکرات جاری،امریکی پریس اتاشی کی طرف سے پیشرفت کی تصدیق کردی...
پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹوسپلائی لائن کے معاملے پرمفاہمت کی یادداشت کوحتمی شکل دینے کیلیے عسکری حکام اورامریکی دفاعی نمائندہ لیفٹیننٹ جنرل کن کین کادفتر مذاکرات کررہاہے،جس میں وزارت خارجہ اوروزارت خزانہ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس معاملے پرزیادہ ترپیش رفت امریکی نائب وزیرخارجہ ٹام نائیڈزکے دورہ اسلام آبادکے دوران ہوگئی تھی،جس کے نتیجے میں سپلائی لائن بحال کی گئی۔
جب''ایکسپریس''نے امریکی سفیرکی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میںامریکاکے پریس اتاشی مارک اسٹراسے استفسارکیاتوانھوں نے تصدیق کی کہ سپلائی لائن کے حوالے سے معاہدہ تکمیل کے مراحل کے قریب ہے۔