سیکیورٹی خدشات لاہور کے تمام پارکس عوام کے لیے بند

پارکوں کو سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد شام 6 بجے کے بعد کھولا جائے گا، انتظامیہ


ویب ڈیسک April 03, 2016
پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرادیا ہے، فوٹو: فائل

گلشن اقبال پارک میں گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے سانحےکے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر کے تمام پارکس کو سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک عوام کے لیے بند کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات شام 6 بجے تک مکمل کرلیئے جائیں گے جس کے بعد پارکس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم پارکس میں موجود جھولے بند رہیں گے۔

دوسری جانب پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرادیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتوار بازار نہیں لگیںٕ گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں