فتح جنگ میں پسند کی شادی پرباپ کے ہاتھوں بیٹی قتل لاش بھی جلا ڈالی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 03, 2016
لاش کی حوالگی کے لیے لئے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فتح جنگ میں باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو بھی جلا ڈالا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ کی بی اے کی طالبہ سدرہ نے کچھ عرصہ قبل گھر والوں کی مرضی کے بغیر جہانگیر نامی نوجوان سے شادی کی تھی تاہم جہانگیرجلد ہی اسے چھوڑ کربھاگ گیا۔ سدرہ کو مجبوراً دوبارہ اپنے باپ طارق کے گھر آنا پڑا۔ جہاں اس کے باپ نے سدرہ گا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ، اس کے بعد اس کی لاش کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جب کہ لاش کی حوالگی کے لیے لئے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں