فتح جنگ میں پسند کی شادی پرباپ کے ہاتھوں بیٹی قتل لاش بھی جلا ڈالی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس

لاش کی حوالگی کے لیے لئے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فتح جنگ میں باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو بھی جلا ڈالا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ کی بی اے کی طالبہ سدرہ نے کچھ عرصہ قبل گھر والوں کی مرضی کے بغیر جہانگیر نامی نوجوان سے شادی کی تھی تاہم جہانگیرجلد ہی اسے چھوڑ کربھاگ گیا۔ سدرہ کو مجبوراً دوبارہ اپنے باپ طارق کے گھر آنا پڑا۔ جہاں اس کے باپ نے سدرہ گا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ، اس کے بعد اس کی لاش کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جب کہ لاش کی حوالگی کے لیے لئے کسی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
Load Next Story