ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کردی

پہلے مرحلے میں تفصیلی فیصلے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کا کام شروع کیاگیا ہے۔

ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ مل گیا ہےجس کی روشنی میں ایف آئی اے نےتحقیقاتی کام کو دو مرحلوں میں مکمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ مل گیا ہےجس کی روشنی میں ایف آئی اے نےتحقیقاتی کام کو دو مرحلوں میں مکمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔


پہلے مرحلے میں تفصیلی فیصلے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کا کام شروع کیاگیا ہےجسے مکمل کرنےمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات دوسرے مرحلے میں شروع کی جائے گی اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیس میں شامل افراد کو طلب کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story