جیکب آباد میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

سومرو اور کٹروہر قبائل میں گزشہ کچھ عرصے سے زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا

علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں فوٹو: فائل

MINGORA:
دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد میں سومرو اور کٹوہر قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا اورکچھ روز سے علاقے میں کافی کشیدگی تھی ، اس کشیدگی نے اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی جب ایک فریق نے مورچہ بند ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ تصادم کے بعد علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
Load Next Story