شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

بحیثیت کھلاڑی ٹیم کےلیے دستیاب رہوں گا، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک April 03, 2016
حکومت بیک وقت سازشوں، دھرنوں ، را کے ایجنٹوں اور ان کی ہی زبان بولنے والوں کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے فوٹو: فائل

شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹی 20ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں، کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین شہریار خان کے شکر گزار ہیں کہ جن کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز نصیب ہوا۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو جاری رکھیں گے اور بحیثیت کھلاڑی ٹیم کےلیے دستیاب رہیں گے۔ وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی حیثیت سے ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ان کے لئے دعائیں اور حمایت جاری رکھیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/716570131825037316

واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی خراب کارکدگی کے بعد وقار یونس اور انتخاب عالم نے اپنی رپورٹس میں شاہد آفریدی پر شدید نکتہ چینی کی تھی اور ان کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں