شازیہ منظورکی بریڈ فورڈ میں80میوزیشنز کے ساتھ عمدہ پرفارمنس

پروگرام میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے شازیہ منظورکی شاندار پرفارمنس کو بہت سراہا ۔


Showbiz Reporter November 13, 2012
بڑی تعداد میں سازندوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا تجربہ بہت یادگار رہے گا، شازیہ منظور ۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ شازیہ منظورنے گزشتہ روزبرطانیہ کے شہربریڈ فورڈ میں 80 میوزیشنز کے ہمراہ عمدگی سے پرفارم کرتے ہوئے ملکہ ترنم نورجہاںکو ٹریبیوٹ پیش کیا۔

پروگرام میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد نے شازیہ منظورکی شاندار پرفارمنس کو بہت سراہا۔ شازیہ منظور نے برطانیہ سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ لائیوپرفارمنس میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سازندوں کے ساتھ پرفارم کرنے کا تجربہ بہت یادگاررہے گا۔ میں گزشتہ تین روزسے برطانیہ میں ہوں اورمیرے ہمراہ دومعروف میوزیشن سہیل عباس اوربابرکھنہ ہیں جب کہ بقیہ میوزیشنز کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

اس لیے میں یہاں بینڈ کے ساتھ مل کرریہرسلزمیں مصروف رہی اوراس پرفارمنس سے قبل میں خاصی گھبراہٹ محسوس کررہی تھی لیکن جب ہم نے پرفارم کیا تووہاں موجود لوگوںکا زبردست رسپانس دیدنی تھا۔ میںنے پاکستان کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مقبول گیت اورغزلیں بھی سنائیں جن کو بہت پسند کیا گیا۔ یہ میرے لیے اعزاز سے کم نہ تھا۔ انھوںنے بتایا کہ بی بی سی ایشیاء نیٹ ورک نے شو کا اہتمام کیا تھا۔ میں یہاں پراپنے قریبی دوستوں سے ملاقات کے بعد 15نومبرکو وطن واپس پہنچوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں