پریانکا چوپڑا نے کئی بارخودکشی کی کوشش کی سابق منیجر کا انکشاف
پریانکا نے اپنے دوست سے جھگڑے اور دوست کی والدہ کی موت پر خودکشی کی کوششش کی، سابق منیجر
گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی موت کے بعد بالی ووڈ میں خودکشیوں کی بازگشت ایک مرتبہ پھر سنی جارہی ہے۔ پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے سامنے مضبوط نظر آنے والی اداکارہ کم از کم 2 سے 3 مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی خودکشی سے متعلق ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے والی لڑکیاں ممبئی میں آکر اکیلی رہتی ہیں تو ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا، منشیات اور شراب کا استعمال روز کا معمول بن جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں لڑکیاں جذباتی ردعمل کے طور پر خودکشی کرلیتی ہیں۔
پرکاش جاجو کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا دنیا میں بہت مضبوط نظرآتی ہیں حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں، انہوں نے خود کم از کم 2 سے 3 مرتبہ ان کی جان بچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002 میں پریانکا چوپڑا کا عاصم مرچنٹ سے افئیر چل رہا تھا تو دونوں میں خوب لڑائیاں ہوتی تھیں، اکثر وہ رات کے 3 بجے روتے ہوئے انہیں فون کرتی اور وہ انہیں عاصم مرچنٹ کے گھر کے نیچے سے لے جاتے اور سمجھا بجھا کر گھر چھوڑتے۔ ایک بارتو دونوں میں ایسی لڑائی ہوئی کہ پریانکا چوپڑا اپنی گاڑی میں ممبئی کے علاقے وسائی چلی گئیں تاکہ خودکشی کرسکیں، بڑی مشکل سے انہوں نے پریانکا کو اس عمل سے باز رکھا۔
پریانکا چوپڑا کے سابق منیجرنے ان سے متعلق ایک اور واقعہ ٹوئٹ کیا کہ پریانکا چوپڑا عاصم مرچنٹ کی والدہ سے بہت قریب تھیں لیکن 2002 میں ان کا انتقال ہوگیا۔ اس پران کی حالت یہ تھی کہ انہوں نے کھڑکی سے کود کرچھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی لیکن عین موقع پروہ وہاں پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پرکاش جاجو اورپریانکا چوپڑا کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، پریانکا چوپڑا نے انہیں ذلیل کرکے نوکری سے نکالا تھا، جس کے بعد پرکاش جاجو نے پریانکا کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 2008 میں پریانکا کے والد نے پرکاش پر مقدمہ دائر کیا تھا جس پر انہیں 67 دن کی قید بھی ہوئی تھی۔