ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا
ویسٹ انڈیز نے 149 رنز کا ہدف 2 دو وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا
ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اے جی ہیلی اور ویلانی نے اننگز کا آغاز کیا ۔ ولانی نے آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن 15 رنز کے مجموعی اسکور پر آلیزا ہیلی میتھیوز کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بال ہوئیں۔ اس کے بعد لاننگ نے ویلانی کا بھرپور ساتھ دیا۔ 12 ویں اوور کی میں ویلانی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جس کے بعد لیننگ کو انیسہ محمد نے پویلین کی راہ دکھائی، دونوں نے 52 ، 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوٹین نے 2 جبکہ میتھیورز اور انیسہ محمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا جسے انہوں نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی اوپنر میتھیوز اور ٹیلر نے میچ کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، ہیلے میتھیو نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 66 اسکور کیے جب کہ اسٹیفنی ٹیلر نے 57 گیندوں پر59 رنز بنائے۔
19ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز درکار تھے۔ پہلی دو گیندوں پر ڈوٹن نے لگاتار دو چوکے لگائے لیکن چوتھی گیند پر وہ آؤٹ ہوگئیں۔ آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے تین رنز درکار تھے۔ انگلش کھلاڑیوں کو اس وقت شکست سے دوچار ہونا پڑا جب ویسٹ انڈیز کی کھلاڑیوں نے ایک رن لینے کی کوشش کی اور آسٹریلوی کھلاڑی کی بہت قریب سے پھینکی ہوئی گیند وکٹوں میں نہیں لگی اور باونڈری کے باہر چلی گئی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلی مرتبہ ٹی 20ویمن ورلڈ کپ کی فاتح بنی۔ میتھیوز کو ویمن آف دی میچ جب کہ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر ویمن آف دی سیریز قرار پائیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی 20 چیمپئین بنی ہے جب کہ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم چوتھی مرتبہ فائنل ہاری ہے۔