شاہد آفریدی کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے شہریار خان
تحقیقاتی رپورٹ میں شاہد آفریدی نے کسی کی مخالفت نہیں کی،چیرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ شاہد آفریدی نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا اور شکست کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا جس کی بے انتہا خوشی ہے ۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کپتانی کے حوالے سے خود فیصلہ کرلیا ۔ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ کھلاڑی ہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے لئے مزید کرکٹ کھیلیں گے ۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھی جس میں انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ناکامی کا ملبہ کسی اور پر نہیں ڈالا، رپورٹ میں وہ کسی کے مخالف بھی دکھائی نہیں دیئے، شاہد آفریدی سے متعلق رپورٹ قابل تعریف ہے جسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔