سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی، سعودی حکام
مکہ مکرمہ کے قریبی علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک گاڑی مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں زیادہ تر نوجوان ٹریفک حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ روزانہ 17 افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں۔