لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گورنر سندھ

پہلے سے تیار ایس او پی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ کیا جائے، گورنر سندھ


Staff Reporter November 13, 2012
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تمام مکاتب فکر کے علماکے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انھیں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امن و امان کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماکے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انھیں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی، انھوں نے پہلے سے تیار ایس او پی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگی کی بھی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیاںچھوٹی سی چھوٹی اطلاع کو آپس میں شیئر کریں اور اس حوالے سے عوام میں شعور پیدا کریں تاکہ وہ کسی بھی اطلاع کو بلا خوف ان ایجنسیوں سے شیئر کرسکیں تو بڑی حد تک دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہائوس میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ مدثر اقبال ، آئی جی پولیس فیاض لغاری ، ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود ، رینجرز حکام ، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں