لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گورنر سندھ

پہلے سے تیار ایس او پی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ کیا جائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تمام مکاتب فکر کے علماکے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انھیں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امن و امان کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


انھوں نے محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماکے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انھیں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی، انھوں نے پہلے سے تیار ایس او پی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگی کی بھی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیاںچھوٹی سی چھوٹی اطلاع کو آپس میں شیئر کریں اور اس حوالے سے عوام میں شعور پیدا کریں تاکہ وہ کسی بھی اطلاع کو بلا خوف ان ایجنسیوں سے شیئر کرسکیں تو بڑی حد تک دہشت گردی کی کارروائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہائوس میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ مدثر اقبال ، آئی جی پولیس فیاض لغاری ، ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود ، رینجرز حکام ، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
Load Next Story