نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف حیسکو کی کارروائیاں

سیکڑوں کنکشن کاٹ دیے، کنڈے کا تار ضبط، مقدمات درج کرنے کیلیے لیٹر جاری


Numainda Express November 13, 2012
چھاپہ مار ٹیم نے گل لطیف فیزII میں 15 لاکھ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 25 صارفین کے کنکشن منقطع کردیے ہیں. فوٹو: فائل

حیسکو نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں کنکشن کاٹ دیے جبکہ بجلی چوری پر سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے تار ضبط کر لیا۔

خصوصی ٹیموں نے لطیف آباد نمبر 7 میں 10 صارفین کے بجلی کے کنکشن 6 لاکھ 50 ہزار کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے اور 140 غیرقانونی (کنڈا) کنکشن ہٹا کر تار ضبط کرلیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے گل لطیف فیزII میں 15 لاکھ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 25 صارفین کے کنکشن منقطع کردیے ہیں اور 150 غیر قانونی کنڈا کنکشن ہٹاکر تار ضبط کرلیا۔

جبکہ بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلیے متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے تھانے پر لیٹر جمع کروایا ہے۔ علاوہ ازیں عدم ادائیگی پر ڈگری، ٹنڈوالہیار، ماتلی اور قاضی احمد میں2 ٹیوب ویلوں اور ٹنڈو محمد خان، کوٹری، پھلیلی، الیاس آباد، علامہ اقبال میں 7 انڈسٹریل کنکشن کاٹے گئے جب کہ 225 سست رفتار میٹر پکڑے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں