پاکستان کا جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا ایک بہانہ تھا سابق بھارتی سیکرٹری داخلہ

وزیراعظم نوازشریف فوج یا اپنی خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، آر کے سنگھ


INP April 04, 2016
وزیراعظم نوازشریف فوج یا اپنی خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، آر کے سنگھ۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستان کی طرف سے جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا صرف ایک بہانہ تھا، پاکستان اس معاملہ میں کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ہوم سیکریٹری آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے بھیجی جانیوالی جے آئی ٹی کا حالیہ دورہ بھارت صرف ایک بہانہ ہے اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو پھر یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے اس شک کو بھی تقویت دیتی ہے کہ پاکستان کچھ بھی نہیں کرے گا کیونکہ جیش محمد ان کی فوج اور خفیہ ایجنسی کیلیے ایک پراکسی ہے۔ آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فوج یا اپنی خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں