بہاول نگر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ہارون آباد میں ہونے والے حادثے میں جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک April 04, 2016
وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہارون آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر کے قریب ہارون آباد کے چک ڈھاباں میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر منتقل کر دی گئیں ہیں جنھیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حجرہ مقیم شاہ تھا اور یہ لوگ چہلم کے سلسلے میں نواحی علاقے محمودہ جودھے کا میں آئے تھے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جن کی شناخت سکینہ، خورشیدہ بی بی، حاجی منظور، رضوان اورعمران خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیو ں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |