پاکستانبھارت کااعتمادسازی کے اقدامات بڑھانے پراتفاق
تجارتی وسفری انتظامات کوبہتربنایاجائیگا،مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میںاہم فیصلے
لائن آف کنٹرول کے آرپاراعتمادسازی کے اقدامات کاجائزہ لینے کیلیے پاکستان اوربھارت کے مشترکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جمعرات کوہواجس میںپاکستانی وفدکی قیادت ڈائریکٹرجنرل دفتر خارجہ زہرااکبری جبکہ بھارتی وفدکی قیادت انکی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری وائی کے سنہانے کی۔
دونوںاطراف نے ورکنگ گروپ کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیاا ورتجارتی وسفری انتظامات کوبہتربنانے کیلیے مختلف امورکاجائزہ لیااس کے علاوہ اعتمادسازی کے اضافی اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔آئی این پی کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اعتماد سازی کے موجودہ اقدامات کومزیدمضبوط کرنے' آزاد اورمقبوضہ کشمیرکے تاجروں کے درمیان رابطوں کوفروغ دینے اور لائن آف کنٹرول کے آرپار کشمیریوں کو آمدورفت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پراتفاق کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہاں مذاکرات کے دوران اس بات پراتفاق کیاگیاکہ اعتمادسازی کے موجودہ اقدامات کو مزیدمضبوط کیاجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے لائن آف کنٹرول کے آرپارکشمیریوںکوآمدورفت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات مثبت اورتعمیری ماحول میں ہوئے جس دوران لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔