بھارتی اسپنرنے بھی ’پراسرار‘ ڈلیوری کا دعویٰ کردیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی یہ نئی گیند ضرور آزمائوں گا، ایشون


Sports Desk November 13, 2012
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی یہ نئی گیند ضرور آزمائوں گا، ایشون فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی 'پراسرار' ڈلیوری کا دعویٰ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ سیریز میں اپنی یہ نئی گیند ضرور آزمائوں گا، میں نے اس پر کافی محنت کی ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی اسپن جادوگر شین وارن اس حوالے سے کافی شہرت رکھتے تھے، انگلینڈ کے خلاف ہر سیریز سے قبل وہ کہتے کہ میں نے نئی گیند ایجاد کی جس کے ذریعے حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچائوں گا، اس سے انگلش پلیئرز دبائو میں آجاتے تھے، رواں برس کے آغاز میں پاکستان کے سعید اجمل نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا،انھوں نے کہا تھا کہ میں نے 'تیسرا' ڈلیوری ایجاد کی ہے۔

تاہم انھوں نے پہلا اور دوسرا کے ساتھ ہی انگلینڈ کی 24 وکٹیں لے کر پاکستان کے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ میں اہم کردار ادا کیا۔ ایشون کے دعوے پر انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ہالسل نے کہا کہ ہم اس طرح کی باتیں پہلے بھی بہت سن چکے، ہمیں کوئی پروا نہیں ہے،ہمارے کھلاڑی دنیا کے بڑے بڑے اسپنرز کا سامنا کرچکے بھارتی بولرز سے بھی نمٹ لیںگے ، انھوں نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹور میچز میں بیٹسمینوں نے بڑی اننگز کھیل کر کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں