ڈیرن سیمی نے جیت کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پر اپنے دل کی بھڑاس نکال دی
میچ سے پہلے وزیر اعظم نے ہماری ہمت بڑھائی لیکن بورڈ نے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی، ڈیری سیمی
انگلیڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دینے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان نے جیت کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کے رویے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکال دی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہماری ٹیم بہت مسائل کا شکار تھی، جب ٹیم دبئی پہنچی تو ہمارے پاس وردیاں تک نہیں تھیں اور ویسٹ انڈین بورڈ کا رویہ بھی ہتک آمیز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے وزیر اعظم نے ہماری ہمت بڑھائی لیکن بورڈ نے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی، مجھے نہیں معلوم کہ آج کے بعد میں ان کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیل سکوں گا یا نہیں لیکن ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی تضحیک نے ہمیں متحد رکھا اور لڑکوں نے ثابت کیا کہ ہم ہی ٹی ٹوئنٹی کے حقیقی چیمپیئن ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔