پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہورہی ہے وزیر اعظم

پارلیمنٹ ماضی کی نسبت کہیں زیادہ جمہوری اورفعال ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک April 04, 2016
ڈھائی سال پہلےکی نسبت ملک آج بہتر پوزیشن میں ہے،و زیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہورہی ہے اور پارلیمنٹ ماضی کی نسبت کہیں زیادہ جمہوری اورفعال ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ محمدالشیخ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹرعبداللہ محمدالشیخ نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور سعودی عرب کا موقف یکساں ہے، پارلیمانی وفود کےتبادلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان موجودہ بحرانوں سےنکل آئےگا۔ جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات،تاریخی،ثقافتی اورگہرےاسلامی رشتوں سےمنسلک ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب اور خادم الحرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو توانائی بحران، امن وامان کےمسائل اور معاشی تنزلی ورثے میں ملی ہے لیکن ڈھائی سال پہلےکی نسبت ملک آج بہتر پوزیشن میں ہے، ہماری اقتصادی ٹیم نےسخت محنت کرکے بحرانوں پر قابو پایا ہے، آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں، فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، ۔پاکستان میں جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہورہی ہے اور پارلیمنٹ ماضی کی نسبت کہیں زیادہ جمہوری اورفعال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں