وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس سلامتی امور پر غور

اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار اور اسحق ڈار، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی


ویب ڈیسک April 04, 2016
اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی می اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان اور اسحق ڈار، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور، را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کی دوبارہ بحالی اور شمالی وزیرستان کی تعمیر نو سے متعلق معاملات بی زیر غور آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں